کارلوس الکاراز اورلورینزو موسیٹی فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس۔4جون (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال اور امریکا کے ہی کھلاڑی فرانسس تیافو جونیئر ٹاپ 8 رائونڈ میں شکست کے بعد مردوں کےسنگلز مقابلوں سے …

پیرس۔4جون (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال اور امریکا کے ہی کھلاڑی فرانسس تیافو جونیئر ٹاپ 8 رائونڈ میں شکست کے بعد مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 ،1-6اور 4-6سے شکست دی اور سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی سے ہوگا۔

مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف ٹینس کھلاڑی فرانسس تیافو جونیئر کو 2-6، 6-4، 5-7 اور 2-6سےشکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ یوںاٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسی2024 میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اپنے کیریئر میں دوسری بار کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

مزید خبریں