ریاض۔4جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کےلیے صبح دس سے شام چار بجے تک اپنے خیموں میں رہیں۔ایس پی اے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج سمپوزیم کے موقع پر مختلف ملکوں کے حج مشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج اپنی حفاظت کے لیے …
عازمین حج گرمی سے بچنے کےلیے صبح دس سے شام چار بجے تک اپنے خیموں میں رہیں،سعودی وزیر حج

مزید خبریں
ریاض۔4جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کےلیے صبح دس سے شام چار بجے تک اپنے خیموں میں رہیں۔ایس پی اے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج سمپوزیم کے موقع پر مختلف ملکوں کے حج مشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج اپنی حفاظت کے لیے ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں ، انہوں نے عرفات سے مزدلفہ پیدل چلنے کے بجائے مخصوص ٹرانسپورٹ ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے نسک کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے مسجد الحرام ، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے لازمی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نسک کارڈ اب حج کی کارکردگی کو ریگولیٹ کرنے اور خلاف ورزیاں روکنے کے لیے ایک اہم ریگولیٹری ٹول بن گیا ہے۔








