اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں خطاب

نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضوں کو ہر لحاظ سے پورا کرتا ہے اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا اہل ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے سول نیوکلیئر تعاون کو فروغ دینے اور برآمدی کنٹرول کی رکنیت دینے میں بلاامتیاز، بامقصد …

نیویارک ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضوں کو ہر لحاظ سے پورا کرتا ہے اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا اہل ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے سول نیوکلیئر تعاون کو فروغ دینے اور برآمدی کنٹرول کی رکنیت دینے میں بلاامتیاز، بامقصد اور شفاف معیار مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے ایٹمی مواد اور اسلحہ کے عدم پھیلاﺅ کی ذمہ داریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاﺅ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا بھرپور اور پختہ عزم کر رکھا ہے اور پاکستان اس قرارداد نمبر 154 (2004ئ) کے اغراض و مقاصد کا مسلسل حامی رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا فروغ اور ان کی ڈلیوری کے کے ذرائع بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنانے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کا معیار کسی امتیاز کے بغیر، بامقصد اور زیادہ شفاف بنایا جائے گا تاکہ گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دینے والوں سے مساوی سلوک ہو۔

Leave a Reply