شام میں فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی ہے، امریکی ایلچی

واشنگٹن۔4جون (اے پی پی):امریکا نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی ہے اس کا مقصد شام میں اپنے ایک اڈے کے علاوہ باقی تمام کو بند کرنا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات شام کے لئے امریکی ایلچی ٹام باراک نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم 8 فوجی اڈوں میں سے شاید ایک اڈہ برقرار رکھیں گے ۔ایک امریکی اہلکار …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

واشنگٹن۔4جون (اے پی پی):امریکا نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دی ہے اس کا مقصد شام میں اپنے ایک اڈے کے علاوہ باقی تمام کو بند کرنا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات شام کے لئے امریکی ایلچی ٹام باراک نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم 8 فوجی اڈوں میں سے شاید ایک اڈہ برقرار رکھیں گے ۔ایک امریکی اہلکار نے گزشتہ روز العربیہ کو بتایا کہ شام سے 500 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

کم از کم 2 اڈے بند کر دیئے گئے ہیں اور تیسرا اڈہ گزشتہ چند ہفتوں میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے اہلکار نے کہا کہ شام میں امریکی افواج کی دوبارہ تعیناتی محفوظ انداز میں کی جا رہی ہے اوراس کا انحصار وہاں کی مخصوص صورتحال پر ہے۔

امریکی ایلچی ٹام باراک نے اس سے قبل وہاں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے ترک چینل این ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ آٹھ اڈوں سے ہم صرف ایک اڈے کو باقی رکھیں گے۔ شام کے بارے میں ہماری موجودہ پالیسیاں گزشتہ 100 سالوں کی پالیسیوں جیسی نہیں ہوں گی کیونکہ ماضی کی پالیسیاں موثر ثابت نہیں ہو سکیں ۔ ۔

ٹام باراک نے وضاحت کی کہ ایس ڈی ایف امریکا کی اتحادی ہے ۔ امریکا نے داعش سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر برسوں سے شام میں اپنی افواج کوتعینات رکھا ہے۔ شام میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں 900 سے زائد امریکی فوجی شامل ہیں۔