پشاور ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال صرف منفی سیاست کی‘ جھوٹے الزامات لگائے اور ملک میں افراتفری پھیلائی‘ آئینی اداروں کو گالی دینے اور ان کی تضحیک کرنے والا کس منہ سے اداروں کے استحکام کی بات کرتا ہے‘ ادارے مضبوط ہوتے ہیں آئین اور قانون کی پاسداری سے‘ پاکستان …
وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پشاور پریس کلب میں ”میٹ دی پریس“ سے خطاب اور پاراچنار سانحہ کے زخمیوں کی عیادت

مزید خبریں
پشاور ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال صرف منفی سیاست کی‘ جھوٹے الزامات لگائے اور ملک میں افراتفری پھیلائی‘ آئینی اداروں کو گالی دینے اور ان کی تضحیک کرنے والا کس منہ سے اداروں کے استحکام کی بات کرتا ہے‘ ادارے مضبوط ہوتے ہیں آئین اور قانون کی پاسداری سے‘ پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا‘ انہوں نے آئین اور قانون کی حکمرانی‘ پاسداری اور پاکستان کے عوام کے اعتماد کے لئے اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا‘ جھوٹے الزامات پر اس طرح تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کرنے کی مثال کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور اب معاشی حب بنا رہے ہیں‘ سی پیک خطے کے عوام کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا عظیم تحفہ ہے‘ وزیراعظم ہیلتھ کیئر پروگرام صحت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے‘ عمران خان صاحب آپ نے ساری عمر ایک ورلڈ کپ اور ہسپتال کی سیاست کی ہے، پی ٹی آئی حکومت چارسال گزرنے کے باوجود صوبے کے عوام کو کچھ نہیں دے سکی، عمران خان کو ملکی مسائل سے قطعی کوئی غرض نہیں ہے، عمران صاحب انصاف کی بس کہاں گم ہو گئی، خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کا تالا کب کھلے گا، 350ڈیموں کا جواب کون دے گا، ایف آئی آر کا سسٹم آن لائن ہونے سے پہلے آف لائن کیسے ہو گیا، درختوں کی سونامی نے کیا سلیمانی ٹوپی پہن لی ہے، عمران خان صاحب اگر تبدیلی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آکر دیکھیں، پاناما لیکس کو اپوزیشن سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جے آئی ٹی احتساب میں شریف خاندان سرخروہوگا، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آئے گا، دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیکر قوم نے ثابت کیا کہ انہیں کسی قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی قبول نہیں، ہم اپنے اتحاد، استقلال اورعزم صمیم سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے۔








