وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن کی چیف ایگزیکٹو میپکو سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اورمسائل پر بات چیت کی

ملتان۔29 جون (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر مسعود صلاح الدین سے ملاقات کی ۔ممبر میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں زاہد پرویز مڑل بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے ملتان شہر میں ترقیاتی منصوبوں ،ہائی ٹینشن فیڈرز، لوٹینشن سکیموں کی بروقت تکمیل اور ٹرانسفارمرز کی ا پ گریڈیشن سمیت دیگر …

ملتان۔29 جون (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر مسعود صلاح الدین سے ملاقات کی ۔ممبر میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں زاہد پرویز مڑل بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے ملتان شہر میں ترقیاتی منصوبوں ،ہائی ٹینشن فیڈرز، لوٹینشن سکیموں کی بروقت تکمیل اور ٹرانسفارمرز کی ا پ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے انہیں بتایاکہ شہر کے کئی ہائی ٹینشن فیڈرز منظوری کے مراحل میں ہیں جن پرمنظوری کے فوراََ بعد کام شروع کردیاجائیگا ۔انہوں نے سپریٹنڈنگ انجےنئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن مےپکو غیاث محمود کو فوری طورپر دےگر منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

Leave a Reply