میدان عرفات۔5جون (اے پی پی):حج کے مقدس موقع پر حجاج کرام کی سلامتی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی شاہی فضائیہ (RSAF) نے مقدس مقامات پر فضائی نگرانی اور امدادی آپریشنز کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری رکھا ہوا ہے۔ وزارتِ دفاع کے زیرنگرانی جامع منصوبے کے تحت یہ کارروائیاں عسکری، سکیورٹی اور سول اداروں کے اشتراک سے انجام دی جا رہی ہیں۔ فضائیہ کے حج …
حجاج کرام کی سلامتی اور سہولت کے لیے سعودی شاہی فضائیہ مقدس مقامات پر فضائی نگرانی اور امدادی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے

مزید خبریں
میدان عرفات۔5جون (اے پی پی):حج کے مقدس موقع پر حجاج کرام کی سلامتی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی شاہی فضائیہ (RSAF) نے مقدس مقامات پر فضائی نگرانی اور امدادی آپریشنز کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری رکھا ہوا ہے۔ وزارتِ دفاع کے زیرنگرانی جامع منصوبے کے تحت یہ کارروائیاں عسکری، سکیورٹی اور سول اداروں کے اشتراک سے انجام دی جا رہی ہیں۔
فضائیہ کے حج مشن گروپ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سلمان بن علی القحطانی نے سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہی فضائیہ کی شمولیت وزارتِ دفاع کی اُن منظم کوششوں کا حصہ ہے جو حج کے دوران اعلیٰ معیار کی سلامتی فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط انداز میں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فضائیہ کی سرگرمیوں میں ایئر میڈیکل ایویوایشن، ٹیموں اور آلات کی فوری فضائی منتقلی، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی، سرویلنس مشنز اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں، جن کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا اور حج کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔بریگیڈیئر جنرل القحطانی نے واضح کیا کہ فضائیہ کا جدید فضائی نظام اور تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے آپریشنز میں مصروف ہے تاکہ لاکھوں حجاج کرام اپنی عبادات سکون اور سلامتی سے ادا کر سکیں۔
سعودی فضائیہ کا یہ کردار نہ صرف سلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ مملکت کے اُس عزم کا مظہر بھی ہے جو حج کو ایک محفوظ، منظم اور روحانی تجربہ بنانے کے لیے ہر سطح پر جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے








