ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے خزانہ کو تقریباً 2.4 بلین روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار …
ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے خزانہ کو تقریباً 2.4 بلین روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہاں صحافیوں سے گفتگو میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں فی لٹر 1.50 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 1.50 روپے کمی کے بعد اب اس کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لٹر ہوگی۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی 1.50 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 71.30 روپے ہو جائے گی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی کی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 31 جولائی تک لاگو رہیں گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے خزانہ کو تقریباً 2.4 بلین روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔









