اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بہاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثہ کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا شہریوں میں ٹریفک سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے …
بہاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے، انجینئر محمد بلیغ الرحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بہاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثہ کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا شہریوں میں ٹریفک سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر مملکت نے ریسکیو ٹیموں کی تعریف کرتے کہا کہ تمام ریسکیو ادارے آئل ٹینکر کے حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کیلئے بروقت پہنچے اور ریسکیو آپریشن میں مسلح افواج کا کردار بھی قابل تحسین رہا۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ملتان میں جدید سہولیات سے آراستہ برن سنٹر مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکر حادثہ کے زخمیوں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔








