ملک کی 26فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،اقتصادی سروے

28
معاشی استحکام کی جانب پیش قدمی، برآمدات، ٹیکس وصولی اور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):ملک کی 26فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی میں سے 26فیصد افراد کی عمریں15 سال سے 29 سال کے درمیان ہیں ۔اسی طرح ملک کی افرادی قوت کے 53.8فیصد حصہ کی عمر15 تا 59 سال کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ ساتویں قومی مردم و خانہ شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 241.5ملین افراد پر مشتمل ہے اورآبادی میں اضافہ کی شرح 2.55فیصد ہے۔