ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، رواں سال 37 سے 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

20
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، رواں سال 37 سے 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اختتام تک ترسیلات زر کا مجموعی حجم 37 سے 38 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا، اس اہم پیش رفت میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پیر کو اکنامک سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کے مالیاتی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جدید ڈیجیٹل بینکاری سہولیات کی مدد سے زیادہ سے زیادہ رقم وطن بھیج رہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے نہ صرف ترسیلات میں سہولت پیدا ہوئی ہے بلکہ سرمایہ کاری، بچت اور دیگر مالی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشی استحکام، مالی نظم و ضبط اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت نتائج اب معیشت کے مختلف شعبوں میں ظاہر ہو رہے ہیں۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتی ہے اور انہیں مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل بہتری آئے اور ملک کی معیشت مزید مضبوط ہو۔