وفاقی وزیر ریلوے کا ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ،مسافروں کے لیے اے سی ویٹنگ ایریا کا افتتاح کیا

28
وفاقی وزیر ریلوے کا ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ،مسافروں کے لیے اے سی ویٹنگ ایریا کا افتتاح کیا

ملتان ۔ 09 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن کے دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمین ریلوے اور ڈی ایس ریلوے ملتان تھے۔وفاقی وزیر نے مسافروں کے لیے اے سی ویٹنگ ایریا کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو بھی ائیر کنڈیشن کمرہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو معاہدے کی روشنی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کئے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔

انہوں نے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر قائم انفارمیشن ڈیسک کی بھی تعریف کی۔ نے ڈی ایس ریلوے ملتان کی جانب سے کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے لیے کئے گئے انتظامات پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔