آئندہ مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی پروگرام میں توانائی کے شعبے کی 47 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 90.2 ارب روپے مختص

22
Budget2025-26
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی پروگرام میں توانائی کے شعبے کی 47 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 90.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اس امر کے لیے پر عزم ہے کہ تمام شہریوں کو سستی اور قابل اعتماد انرجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مختص رقم کا ایک بڑا حصہ بڑے پن بجلی منصوبوں سے بجلی کی ترسیل کے لیے خرچ کیا جائے گا۔