نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام پندہ روزہ سمر کیمپ 3جولائی سے شروع ہوگا،عرفان صدیقی افتتاح کریں گے

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی 3جولائی کو دن 11بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کے تحت دوسرے سالانہ پندرہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ متذکرہ کیمپ میں راولپنڈی/اسلام آباد اور گردونواح کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول کے پچاس طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ کیمپ میں ہر …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی 3جولائی کو دن 11بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں نظریہ پاکستان کونسل کے تحت دوسرے سالانہ پندرہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ متذکرہ کیمپ میں راولپنڈی/اسلام آباد اور گردونواح کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول کے پچاس طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ کیمپ میں ہر روز صبح 10بجے سے دوپہر 1:00بجے تک تحریکِ پاکستان، اخلاقی اقدار، شہری ذمہ داریوں اور رواداری کے حوالے سے دوستانہ ماحول میں لیکچرز دیئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ذہنی آزمائش ، تحریر و تقریر اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے ذریعے شرکاءکی کردار سازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک کے نامور اہلِ فکرو دانش کیمپ کے شرکاءکی فکری رہنمائی کیلئے لیکچرز دیں گے۔

Leave a Reply