پاکستان ریلوے کی آمدن میں 20 ارب روپے اضافہ اور 4 سال کے دوران عوامی خدمات میں بہتری کے ساتھ ساتھ خسارہ میں 10 ارب روپے کمی ہوئی ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان ریلوے کی آمدن میں 20 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا اور گذشتہ چار برس کے دوران عوامی خدمات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریلوے خسارہ میں 10 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ یہ بات وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ چار برس کے دوران پاکستان ریلوے نے ہر …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان ریلوے کی آمدن میں 20 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا اور گذشتہ چار برس کے دوران عوامی خدمات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریلوے خسارہ میں 10 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ یہ بات وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ چار برس کے دوران پاکستان ریلوے نے ہر سال کیلئے آمدنی کے مقررہ ہدف حاصل کیا ہے اور رواں مالی سال کیلئے آمدنی کا ہدف 53 ارب روپے مقرر کر کے ایک مثال قائم کی گئی ہے۔ دریں اثناءوزارت ریلوے کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان ریلویز نے مالی سال 2017-18ءکے اہداف مقرر کرنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے جس میں مختلف اقدامات کے ذریعہ آمدن حاصل کرنے کی جامع تفصیلات تحریر ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 2017-18ءکیلئے آمدن کا ہدف53 ارب روپے رکھا گیا ہے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 33 فیصد زائد ہے۔ حالیہ بجٹ میں آمدنیوں کا ہدف 2013ءکے مقابلہ میں 94 فیصد زائد ہے جس کے ساتھ مجموعی آمدن 53 ارب روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ گذشتہ مالی سال 2016-17ءسے 33 فیصد زائد ہے۔

Leave a Reply