انگلینڈ کی خواتین کھلاڑی کیٹی بولٹراورایما راڈوکانو کوئینز کلب ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

لندن۔11جون (اے پی پی):انگلینڈکی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹراورانگلینڈ کی ہی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ انگلینڈ کی کیٹی بولٹر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلوی کی حریف ٹینس کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کو شکست دی جبکہ انگلینڈ کی ہی ٹینس سٹاروائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے …

لندن۔11جون (اے پی پی):انگلینڈکی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹراورانگلینڈ کی ہی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ انگلینڈ کی کیٹی بولٹر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلوی کی حریف ٹینس کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کو شکست دی جبکہ انگلینڈ کی ہی ٹینس سٹاروائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز کے پہلے رائونڈ میچ میں ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو مات دی۔

ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کی کیٹی بولٹر نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی کی حریف ٹینس کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کو 6-7(4-7)،6-1 اور 4-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ کے ایک اور میچ میں انگلینڈ کی ہی ٹینس سٹاروائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ایما راڈوکانو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

 

مزید خبریں