پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے۔ بھارتی قیدیوں میں 52 سول اور 494 ماہی گیر شامل ہیں۔ ہفتہ کودفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی سے متعلق 21 مئی 2008ءکو طے پانے والے معاہدے کے تحت کیاگیا۔ پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے۔ بھارتی قیدیوں میں 52 سول اور 494 ماہی گیر شامل ہیں۔ ہفتہ کودفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی سے متعلق 21 مئی 2008ءکو طے پانے والے معاہدے کے تحت کیاگیا۔ پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گی۔

Leave a Reply