اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل(ر)امجد حسین سید کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر ہفتہ کومشاہد حسین سید کے گھر گئے اور مشاہد حسین سید سے انکے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹر مشاہد حسین سید کے گھر آمد، کرنل(ر) امجد حسین سید کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل(ر)امجد حسین سید کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر ہفتہ کومشاہد حسین سید کے گھر گئے اور مشاہد حسین سید سے انکے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ اسحاق ڈار نے قیام پاکستان کیلئے مرحوم کی جدوجہد اور خدمات کوبھی سراہا۔









