وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا سینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا سینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار شریف فاروق ہماری صحافت کا قابل فخر سرمایہ تھے‘ وہ ہمیشہ درخشاں اور اعلی صحافتی روایات اور اقدار پر کاربند رہے‘ مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا سینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
شریف فاروق ہماری صحافت کا قابل فخر سرمایہ تھے‘ وہ ہمیشہ درخشاں اور اعلی صحافتی روایات اور اقدار پر کاربند رہے‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ شریف فاروق ہماری صحافت کا قابل فخر سرمایہ تھے اور وہ ہمیشہ درخشاں اور اعلی صحافتی روایات اور اقدار پر کاربند رہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف فاروق کے رخصت ہونے سے جو خلا پیدا ہواہے وہ آسانی سے پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافت کے علاوہ تحریک پاکستان کے کارکن کے طور پر بھی ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے مرحوم کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply