مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں فتح یاب ہو گی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں …

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں فتح یاب ہو گی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ہماری قیادت پاناما پیپرز کیس میں فتح یاب ہو گی۔ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے کچھ اراکین پر تحفظات کے باوجود آئین و قانون کی بالادستی ہی کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی ادارے میچور اور آزاد ہیں اور آئین کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاناما پیپرز کیس میں عدالتیں شریف خاندان کو انصاف فراہم کریں گی۔

Leave a Reply