ہماری خارجہ پالیسی بہت بہتر ہے .ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے .امریکہ کے بھارت سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ پاکستان سے تعلق نہیں چاہتا،سرتاج عزیز کا گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی 125 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو لاہور۔ یکم جولائی (اے پی پی )مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ …
سرتاج عزیز کا گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی 125 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
ہماری خارجہ پالیسی بہت بہتر ہے .ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے .امریکہ کے بھارت سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ پاکستان سے تعلق نہیں چاہتا،سرتاج عزیز کا گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی 125 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
لاہور۔ یکم جولائی (اے پی پی )مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی بہت بہتر ہے .م کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے .امریکہ کے بھارت سے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ پاکستان سے تعلق نہیں چاہتا .ون بیلٹ ون روڈ کا مستقبل بہت تاب ناک ہے . سی پیک منصوبہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ترقی کاراستہ ہے .کشمیر کی مہم بہت بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں اس کو مزید بہتر کریں گے .بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی آئی سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں . کیس کو پوری تیاری کے ساتھ عالمی عدالت میں پیش کریں گے .جی آئی ٹی اپنی تحقیقات کرے انشاءاللہ کامیابی ہماری ہوگی ۔ وہ ہفتہ کی شب گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی 125 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید . شیخ عبدالرشید و دیگر بھی موجود تھے۔








