افغانستان میں سیلاب سے 3 افراد جاں بحق، سینکڑوں مکانات اور زرعی اراضی تباہ

52
floods in Afghanistan
floods in Afghanistan

کابل ۔13جون (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبے بدخشان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے طوفانی سیلاب سے 3افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی آفاتِ سماوی انتظامیہ کے ڈائریکٹر مولوی محمد اکرم اکبری نےبتایا کہ سیلاب نے جرم، وردوج، راغستان اور ارغنجخواہ کے اضلاع کو بری طرح متاثر کیا، جہاں 100 سے زائد رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ متعدد مویشی بھی بہہ گئے۔

سیلاب کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی، سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے بھی متاثر ہوئے۔ دوسری جانب، صوبے کے تیشکن، خاش اور تگاب اضلاع میں بھی گزشتہ چار دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔افغان محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ اور کمزور علاقوں میں مزید سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔