انقرہ ۔ 2 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گولن تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش یہ قوم آسانی سے نہیں بھولے گی۔ اتور کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر نے یہ بات پارٹی کے مرکزی دفتر میں ضلعی صدور سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 …
جولائی کی رات قوم کی قربانیاں بھلانا ممکن نہیں:ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 2 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گولن تنظیم کی ناکام بغاوت کی کوشش یہ قوم آسانی سے نہیں بھولے گی۔ اتور کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر نے یہ بات پارٹی کے مرکزی دفتر میں ضلعی صدور سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2016 ملک و قوم سے غداری کی کوشش کا ایک سیاہ دن تھا جسے بھولنا ممکن نہیں اور یہ ہمارا عزم ہے کہ اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔صدر نے مزید کہا کہ ہماری قوم کے بہادر اور نڈر سپوتوں نے اس رات جو کارنامے سر انجام دیئے انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔








