سٹٹ گارٹ۔13جون (اے پی پی):کینیڈاکے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ فیلکس اوجر الیاسائم اور جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لیہکا اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔کینیڈا کے فیلکس اوجر الیاسائم نےمردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈکو 0-2 سیٹس میں شکست دی ۔
اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کینیڈا کے فیلکس اوجر الیاسائم نے فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لیہکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 5-7سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔