لندن۔13جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(ہفتہ کو) مزید 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ڈربی شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں گلیمورگن اور سسیکس کی ٹیمیں صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 14 جون کا تیسرا اور آخری میچ واروکشائر اور …
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (ہفتہ کو)مزید 3میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
لندن۔13جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(ہفتہ کو) مزید 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ڈربی شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں گلیمورگن اور سسیکس کی ٹیمیں صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی
جبکہ 14 جون کا تیسرا اور آخری میچ واروکشائر اور ناٹنگھم شائرکی ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔








