امریکا، منیسوٹا کے دو قانون سازوں پر فائرنگ، سابق ہاؤس سپیکر شوہر سمیت ہلاک

8
Former House Speaker Melissa Hartman
Former House Speaker Melissa Hartman

واشنگٹن۔15جون (اے پی پی):امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں ایک مسلح شخص نے دو قانون سازوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ہاؤس سپیکر میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ دوسرے قانون ساز زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز نے بتایا کہ مینپولیس کے قریب دو مختلف قصبوں میں ارکان قانون ساز اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میںسابق ہاؤس سپیکر شوہر سمیت ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈیموکریٹ سٹیٹ سینیٹر جان ہوفمین اور اور ان کی اہلیہ ییویتے کو بھی کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔ان کی سرجری ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کی حالت سنبھل جائے گی۔گورنر نے کہا کہ یہ ہدف بنا کر سیاسی تشدد کا اقدام تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔