واشنگٹن ۔ 3 جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور جاپان کی قیادت سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق اس دوران رہنماوں نے شمالی کوریا کے معاملے پر مشترکہ ردعمل ظاہر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ان دونوں رہنماوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر توجہ مرکوز رکھی۔ شمالی کوریا …
امریکی صدر کی چینی اور جاپانی قیادت سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 3 جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور جاپان کی قیادت سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق اس دوران رہنماوں نے شمالی کوریا کے معاملے پر مشترکہ ردعمل ظاہر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ان دونوں رہنماوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر توجہ مرکوز رکھی۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف اپنے میزائل اور جوہری پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ چینی صدر کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں توازن قائم کرنے پر زور بھی دیا۔








