ایران نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، اقوام متحدہ

تہران۔ 3 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گرد کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے اچھی کامیابیاں حاصل کیں۔ان خیالات کا اظہار 'ہولیانگ شو' نے ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی انسداد ماحولیاتی آلودگی کی کانفرنس کے موقع گفتگو کرتے ہوئے …

تہران۔ 3 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گرد کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے اچھی کامیابیاں حاصل کیں۔ان خیالات کا اظہار ‘ہولیانگ شو’ نے ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی انسداد ماحولیاتی آلودگی کی کانفرنس کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے دھول اور ماحولیاتی آلودگی کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ایران کی صلاحیتوں اور اس کی جد و جہد قابل ستائش ہے اور ایران اس مسئلے کے حل کے لیے اچھے منصوبے ہے۔انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے بالخصوص ارومیہ جھیل کی بحالی کے لیے ایران کے موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بتایا کہ ایران، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں ایک ماڈل ہے۔

Leave a Reply