اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں …
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، بارش کا امکان،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں 24 ملی میٹر ریکارڈ گئی۔








