بوکو حرام کا نائجر میں حملہ، 9افراد ہلاک، درجنوں اغوا

ابوجا ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نائیجریا میں فعال شدت پسند گروہ بوکو حرام کے جنگجوﺅں نے ہمسایہ ملک نائجر میں کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو ہلاک کردیا جبکہ درجنوں کو اغوا کر لیا ہے۔مقامی میئر نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات یہ جنگجو اونٹوں پر سوار ہو کر آئے اور انہوں نے شہریوں پر اچانک حملہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد …

ابوجا ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نائیجریا میں فعال شدت پسند گروہ بوکو حرام کے جنگجوﺅں نے ہمسایہ ملک نائجر میں کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو ہلاک کردیا جبکہ درجنوں کو اغوا کر لیا ہے۔مقامی میئر نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات یہ جنگجو اونٹوں پر سوار ہو کر آئے اور انہوں نے شہریوں پر اچانک حملہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد 40 ہے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ بوکو حرام کے جنگجو ہمسایہ ممالک میں اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply