اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستان ان روابط کو مزید تقویت دینے کے لئے تمام دستیاب مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک اقتصادی اور ترقیاتی کاوشوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار …
وزیراعظم کی چین کی کمپنی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سےملاقات
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستان ان روابط کو مزید تقویت دینے کے لئے تمام دستیاب مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک اقتصادی اور ترقیاتی کاوشوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی کمپنی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بیکری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں شعبہ الیکٹرک پاور کے ڈی جی ہوانگ ژیو نونگ، شعبہ تیل و گیس کے ڈی جی لیو دیشن، شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈی جی گن جن، شعبہ عمومی کے ڈائریکٹر وو ریو پنگ، بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو ژن پنگ شامل تھے۔









