اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کم سرمایہ والی انڈسٹریز کے ٹیکس ریٹرن میں تیزی لائی جائے اور انہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ملک کی معیشت ترقی کر سکے۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرز ایسوسی ایشن گجرات نبیل احمد الیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کی چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرز ایسوسی ایشن گجرات کی سربراہی میں وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کم سرمایہ والی انڈسٹریز کے ٹیکس ریٹرن میں تیزی لائی جائے اور انہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ملک کی معیشت ترقی کر سکے۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرز ایسوسی ایشن گجرات نبیل احمد الیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان کی فین انڈسٹری کم توانائی استعمال کرنے والے پنکھے تیار کر رہی ہے، توانائی کی موجودہ صورتحال میں جس کی غیر معمولی اہمیت ہے









