وزیراعظم محمد نواز شریف کا انٹرنیشنل کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

وزیراعظم محمد نواز شریف کا انٹرنیشنل کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی وفاقی وزراءاحسن اقبال، خواجہ محمد آصف، اسحاق ڈار، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، عابد شیر علی اور دیگر کابینہ ارکان نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی …

وزیراعظم محمد نواز شریف کا انٹرنیشنل کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی
وفاقی وزراءاحسن اقبال، خواجہ محمد آصف، اسحاق ڈار، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، عابد شیر علی اور دیگر کابینہ ارکان نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالیہ کیلئے وزیراعظم آفس پہنچی تو اس کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم کا وزیراعظم محمد نواز شریف سے تعارف کرایا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم آفس آمد پر وفاقی وزراءاحسن اقبال، خواجہ محمد آصف، اسحاق ڈار، وزیر مملکت مریم اورنگزیب، وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر کابینہ ارکان نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم کی آمد پر تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے اوول انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں اپنے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں 180 رنز سے ہرا کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

Leave a Reply