اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر شدید تحفظات ہیں، جے آئی ٹی کو اپنے ٹی او آر کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھانا چاہیے ،وزیراعظم محمد نواز شریف اور شریف فیملی نے ہر موقع پر اعلی عدلیہ کے احترام کو ملحوظ خاطررکھا ‘ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے پاکستان کا رہائشی …
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر شدید تحفظات ہیں، جے آئی ٹی کو اپنے ٹی او آر کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھانا چاہیے ،وزیراعظم محمد نواز شریف اور شریف فیملی نے ہر موقع پر اعلی عدلیہ کے احترام کو ملحوظ خاطررکھا ‘ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے پاکستان کا رہائشی نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اپنے دونوں بچوں کو احتساب کے لئے جے آئی ٹی اور عدلیہ کے سامنے جانے کی ہدایت دی ‘ ،سابقہ ادوار میں ایسی روایات کم ہی ملتی ہیں ‘ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنی آئینی اور جمہوری مدت پوری کرنے کے بعد عوام کی عدالت میں جائیں گے ‘عوام کی عدالت ہمیشہ کی طرح 2018کے الیکشن میں بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر نجمہ حمید ‘ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ‘سیما جیلانی‘چیئرمین قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔









