اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 460 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 5 سو 95 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 460 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 5 سو 95 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 460 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 460 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 5 سو 95 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 460 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 5 سو 95 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 394 روپے کمی کے بعد 307,831 روپے سے کم ہو کر 307,437 روپے ہوگئی۔
10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 282,188 روپے سے کم ہو کر 281,827 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 58 روپے کمی کے بعد 3,372 اور دس گرام چاندی کی قیمت 49 روپے کمی کے بعد 3,275 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,378 ڈالر سے کم ہو کر 3،372 ڈالر ہو گئی۔








