نیشنل سائنس سکول کے قیام سے نوجوان نسل میں مستقبل کے سائنسدان پیدا کئے جاسکیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت نیشنل سائنس سکول کے قیام سے نوجوان نسل میں مستقبل کے سائنسدان پیدا کیے جائیں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت سائنس وٹےکنالوجی مےں اےک اجلاس کے دوران کےا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت نیشنل سائنس سکول کے قیام سے نوجوان نسل میں مستقبل کے سائنسدان پیدا کیے جائیں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت سائنس وٹےکنالوجی مےں اےک اجلاس کے دوران کےا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راناتنویر ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمن اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا المیہ ہے کہ ہم لوگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور اب ہمیں ایجادات کے شعبے میں دنیا کہ مقابلہ کرنے کے لئے جدت کو اپنانا ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد فورتھ ٹیکنالوجی ریولیشن میں ہم قدم ہو کر چلنا اور نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ طالبعلموں کو وظائف دینے کا مقصد انھیں جدت کے خاص ڈھانچے میں ڈھالنا اور ان کی سوچ ایک نئی سمت کی جانب گامزن کرنا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply