مسلم لیگ کے رہنماءطلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین ہماری قیادت پر پھر وہی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جو ماضی میں مسترد ہو چکے ہیں اور ان کی کئی مرتبہ تحقیقات بھی ہو چکی ہیں جن سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکا۔ ہماری قیادت کا دامن صاف …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین ہماری قیادت پر پھر وہی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جو ماضی میں مسترد ہو چکے ہیں اور ان کی کئی مرتبہ تحقیقات بھی ہو چکی ہیں جن سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکا۔ ہماری قیادت کا دامن صاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ماضی میں بھی سرخرو ہوئے اور انشااللہ اب بھی سرخرو ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آہ و پکار اس لیے کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور نہ ہی ہمارے تحفظات دور کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو انصاف چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں بہت سے ایسے لوگوں کو بھی بلایا جا رہا ہے جن کا اس کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دھرنے میں اداروں نے میچور رویہ دکھایا۔

Leave a Reply