اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کرکٹ سے وابستہ ماضی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب وہ ریلوے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے گراﺅنڈ میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے تو کچھ طالب علموں نے آ کر وکٹیں اکھاڑ دیں اور ہمیں وہاں کھیلنے سے روک دیا، اس دن مجھے اتنا دکھ پہنچا کہ جتنا پانامہ لیکس یا جے …
ریلوے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے گراﺅنڈ میں کرکٹ میچ میں کچھ طالب علموں نے آ کر وکٹیں اکھاڑ دیں اور ہمیں وہاں کھیلنے سے روک دیا تھا، وزیراعظم محمد نواز شریف
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کرکٹ سے وابستہ ماضی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب وہ ریلوے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے گراﺅنڈ میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے تو کچھ طالب علموں نے آ کر وکٹیں اکھاڑ دیں اور ہمیں وہاں کھیلنے سے روک دیا، اس دن مجھے اتنا دکھ پہنچا کہ جتنا پانامہ لیکس یا جے آئی ٹی سے بھی نہیں ہوا۔ منگل کو قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں گراﺅنڈ تھا جو ہمارے گھر سے صرف تین چار منٹ کے فاصلہ پر تھا، ہم ہر اتوار وہاں جا کر میچ کھیلتے تھے، تب ہمیں میچ کھیلنے کی خوشی اور شوق میں رات کو نیند نہیں آتی تھی، ایک اتوار جب ہم پہلے روز وکٹ تیار کرنے کے بعد وہاں پہنچے تو کالج کے لڑکے آ گئے اور انہوں نے آ کر پچ اکھاڑ دی اور ہم سب کو وہاں سے چلتا کیا کہ آپ کون ہیں، انسٹیٹیوٹ کے گراﺅنڈ پر کھیلنے والے، ہم نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں اور پھر انہوں نے کہا کہ آئندہ یہاں آپ نہیں کھیلیں گے۔









