ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع سعید کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع سعید کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ۔ بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع سعید نے منگل کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے …

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع سعید کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ۔ بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع سعید نے منگل کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں پائیدار توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے پروگرام، پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے منصوبے سمیت ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے 50 ویں سالانہ اجلاس میں وزیر خزانہ کی شرکت سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اور ترقیاتی شراکت داروں کی شراکت سے پاکستان انفراسٹرکچر بینک کے قیام کے حوالہ سے موجودہ حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد ملک میں بلند ترین پائیدار اور بھرپور اقتصادی شرح نمو حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

Leave a Reply