کوالالمپور۔21جون (اے پی پی):ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 2-6 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہفتہ کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں دو گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی۔ سکاٹ کوسلیٹ …
ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
کوالالمپور۔21جون (اے پی پی):ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 2-6 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ہفتہ کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں دو گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی۔ سکاٹ کوسلیٹ اور سیم ہیہا نے پہلا اور دوسرا گول سکور کیا۔
دوسرے کوارٹر میں بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی چھائے رہے اور مزید تین گول داغ کر سکور 0-5 گولز کر دیا۔ ڈیلن تھامس، شان فنڈلے اورسکاٹ بوئیڈ نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے اور دوسرے کوارٹر میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔
تیسرے کوارٹر میں ذکریا حیات نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا لیکن نیوزی لینڈ نے چوتھے کوارٹر میں ایک اور گول کر کے اپنی برتری مزید مستحکم کر دی۔ یہ گول ایک بار پھر سکاٹ کوسلیٹ نے سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گول سفیان خان نے سکور کیا۔ یوں نیوزی لینڈ نے فائنل دو کے مقابلے میں چھ گولز سے جیت کر ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔








