پاکستان کے محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپین شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

7
Asian 6 Red Snooker Championship
Asian 6 Red Snooker Championship

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان کے محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپین شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔منگل کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کےمحمد آصف نےملایٔشیا کے لم کوک لیٔونگ کو 3-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، جہاں سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ملایٔشیا کے ہی تھور چون لیٔونگ سے ہوگا۔کوارٹر فائنل میں محمد آصف کے جیت کااسکور (67(67)-0, 43-21, 27-19, 5-59(31), 32(32)-41(34), 38-25, 0-68(68), 41-21)رہا ۔

سیمی فائنل کل بدھ صبح 11 بجے کھیلا جاۓ گا۔قبل ازیں پری کوارٹر مرحلہ میں سنگاپور کے سنی وینگ نے محمد سجاد کو (0-5) سے شکست دی ان کے جیت کا سکور (24-22, 32-15, 43-20, 44-42, 39-11) رہا۔پاکستان کے محمد آصف نے کمبوڈیا کے نینگ تولہ کو (1-5) سے شکست دی۔ان کا سکور (16-27, 48-25, 35-32, 52-9, 43(39)-25, 40-10)رہا جبکہ ہانگ کا نگ کے منگ وا مین نے پاکستان کے اویس منیر کو (3-5) شکست دی۔ان کے جیت کا سکور(37-0, 74(74)-0, 41(36)-5, 32-24, 26-41, 22-43, 4-36, 43-0)رہا۔