قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ایوان میں موجود رہے

5
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ایوان میں موجود رہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت بھی کی۔

مختلف جماعتوں کے ارکان بھی وزیر اعظم سے ملتے رہے اور ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔ فاٹا سے رکن مبارک زیب نے بھی ان سے ملاقات کی۔