اسلام آباد ۔ 5جولائی (اے پی پی) ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 13 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جن سے 650 میگاواٹ شفاف اور سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے جبکہ25 دیگرمختلف منصوبوں پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ(اے ای ڈی بی) کے مطابق ملک میں جھم پیر اور گھارو میں ہوا کی …
ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 13 منصوبے مکمل ، 650 میگاواٹ شفاف اور سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل
اسلام آباد ۔ 5جولائی (اے پی پی) ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 13 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جن سے 650 میگاواٹ شفاف اور سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے جبکہ25 دیگرمختلف منصوبوں پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ(اے ای ڈی بی) کے مطابق ملک میں جھم پیر اور گھارو میں ہوا کی راہداریوں کی مدد سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اے ای ڈی بی کے حکام نے کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میںاضافہ اورعوام کو سستی اور شفاف توانائی کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔









