حکومت کاروباری افراد کو معیشت کے وسیع تر مینوفیکچرنگ اور پیداواری لائحہ عمل میں ضم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کو مالیات تک آسان رسائی، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مضبوط مارکیٹ روابط کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے، ہماری حکومت کاروباری افراد کو معیشت کے وسیع تر مینوفیکچرنگ اور پیداواری لائحہ عمل میں ضم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے …

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کو مالیات تک آسان رسائی، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مضبوط مارکیٹ روابط کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے، ہماری حکومت کاروباری افراد کو معیشت کے وسیع تر مینوفیکچرنگ اور پیداواری لائحہ عمل میں ضم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہر سال 27 جون مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی اور ترقی کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا جا سکے،اس سال کا تھیم، ’’پائیدار ترقی اور اختراع کے محرک کے طور پر مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ایم ایس ایم ایز کے کردار کو بڑھانا،بجا طور پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ جہاں معاشی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ضروری ہے، وہیں ایم ایس ایم ایز کے تعاون کو مضبوط کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

یہ ادارے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ معاشی ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات میں وسیع پیمانے پر تقسیم ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری افراد کو مالیات تک آسان رسائی، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، اور مضبوط مارکیٹ روابط کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری حکومت کاروباری افراد کو معیشت کے وسیع تر مینوفیکچرنگ اور پیداواری لائحہ عمل میں ضم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس جذبے کے تحت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ سٹیئرنگ کمیٹی کی رہنمائی میں ایک تین سالہ کاروباری منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایس ایم ایز کی فنانس تک رسائی کو بڑھانے، برآمدات میں ان کا حصہ بڑھانے اور نئے صنعتی مواقع پیدا کرنے خاص طور پر موسمیاتی لچک، ذیلی کنٹریکٹنگ اور خواتین کی انٹرپرینیورشپ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ادارہ جاتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے سمیڈا کی تنظیم نو کی جا رہی ہے، ملک بھر میں اختراعی اور پائیدار ایم ایس ایم ای منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پانچ سالوں میں 30 بلین روپے کےترقیاتی فنڈ کا قیام اس سمت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں کاروباری اور سرمایہ کار برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ایک متحرک، کاروبار دوست ماحول کی تعمیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جس میں ایم ایس ایم ایز ترقی کر سکیں اور پاکستان کی پائیدار ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

مزید خبریں