کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجالا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 19.36 پوائنٹس کے اضافے سے 45413.42 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 31 کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 37 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 41 لاکھ 56 ہزار 490 روپے حصص کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح تجارتی حجم میں …
پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 19.36 پوائنٹس کے اضافے سے 45413.42 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجالا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 19.36 پوائنٹس کے اضافے سے 45413.42 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 31 کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 37 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 41 لاکھ 56 ہزار 490 روپے حصص کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 79 کروڑ 45 لاکھ 72 ہزار 420 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 19.36 پوائنٹس کے اضافے سے 45413.42 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 38.75 پوائنٹس کی تیزی سے 23625.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 14.70 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 312.63 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔









