دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن و سلامتی کا پیغام لائے،مریم نواز

5
جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں ملیں گی، وزیراعلی

لاہور۔27جون (اے پی پی):c نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن اور سلامتی کا پیغام لائے،محرم الحرام ہمیں امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جمعہ کے روزآغازِ محرم الحرام و نیا اسلامی سال پر جاری اپنے ایک پیغام میں دعا کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے وحدت و اتحاد کا پیامبر ہو،اللہ تعالی نئے اسلامی سال1447ھ کو پاکستانی عوام کیلئے امن و ترقی،خوشحالی و خوشیاں اور عالم اسلام کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا امام حسین کی عظیم شہادت کی یاد بھی دلاتا ہے،حضرت امام حسین کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے اور ظالم کو للکارتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں بلکہ تحمل و برداشت کو اپنائیں،دشمن کے ہر حربے سے باخبر بھی ہیںاور متحد بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات