وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کوئٹہ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا آغازکردیا گیا،صوبائی مشیر برائے کھیل اور لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا

5

کوئٹہ۔28جون (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا آغاز لاہور قلندر نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کوئٹہ سے کر دیا گیا ہے، یہ بات لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا او نے بیوٹمز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اب تک ساڑھے چھ لاکھ کھلاڑیوں کا ٹرائلز کر چکی ہے جن میں بلوچستان سے 22 سو سے زائد کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ جن کی چار روز تک ٹرائلز ہونگے۔ عاطف رانا نے بتایا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے کھلاڑیوں سے 5 ٹیمیں بنائی جائیں گی سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین ممالک سے ٹریننگ دی جائے گیا جو کہ کھیل کے میدان اپنے لوہا منوا کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے ۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سیزن میں بلوچستان کے بھی کھلاڑی لاہور قلندرز میں کھیلیں۔ اس مو قع پر صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید کہا کہ ٹرائلز کا آغاز بلوچستان سے کرنا بلوچستان کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

بلوچستان سے جو پانچ مختلف ٹیمیں بنائی جائیں گی اس سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے بلوچستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ بھی حاصل ہوگی۔ صوبائی مشیر کھیل نے کہاکہ بلوچستان ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلوچستان کی کھلاڑیوں کو اگر مواقع فراہم کی جا ئے تو وہ اپنی پناہ ٹیلنٹ کا ملک کا نام روشن کرنے بھرپور طور پراستعمال کرسکتے ہیں مینا مجید نے کہا کہ مواقع کے عدم دستیابی کے باوجود بلوچستان کے کھلاڑیوں نے ہر میدان میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے۔

صوبائی مشیر کھیل نے کہا کہ محکمہ سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے کالجز اور یونیورسٹیوں سے نوجوانوں کے ٹرائلز کرے گا۔ ان میں سے بلوچستان کے پانچ نوجوانوں کا لاہور کے مرکزی ٹریننگ کیمپ کے لیے سلیکٹ کیا جائے گا۔ لاہور قلندرز کے ٹرائلز کے لیے صوبائی حکومت بھرپور معاونت کرے گی۔