ریاض ۔ 06 جولائی (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم او آئی سی نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین …
او آئی سی کی سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردی کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔ 06 جولائی (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم او آئی سی نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کی جانب سے جاری بیان میں قطیف گورنری کی المسورہ کالونی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک سکیورٹی اہلکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔








