نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

5
Motorway Police
Motorway Police

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاحوں کو ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

لہذا رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں،اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، موبائل فون استعمال نہ کریں اور توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں ۔کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔