اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،وسطی /جنوبی پنجاب جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ،سندھ ، کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر) اٹک میں 102، لاہور ایئرپورٹ 65، چکوال 32، بہاولپور ایئر پورٹ اور رحیم یار خان 22، خانپور 19، بہاولپور سٹی 8، نور پور تھل اور نارووال 2، قصور ایک، شہید بینظیر آباد 54، کراچی 32، پڈعیدن 26، کراچی( گلشن معمار 28، سعدی ٹاؤن 20، یونیورسٹی روڈ 13، فیصل بیس، بحریہ ٹاؤن 10، ناظم آباد، جناح ٹرمینل 9، کورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی 7، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن 6، گلشن حدید، ایئرپورٹ 5، ڈی ایچ اے فیز ٹو ایک )، دادو 15، سکرنڈ 12، ٹنڈو جام اور مٹھی 10، حیدر آباد 7،
بدین 3، حیدرآباد ایئرپورٹ اور میر پور خاص 2، خیرپور ایک، کوٹلی 25، مظفر آباد (ایئرپورٹ اور سٹی 4)، کاکول 24، مالم جبہ 9، بالا کوٹ8، تخت بائی 2 اور لسبیلہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورت کے مطابق چلاس ، سبی، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، جیکب آباد میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ہفتہ کی رات اور اتوار کو موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات،
مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا کا بھی خطرہ ہے۔ مزید برآں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔